شبیر جان کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک تصاویر وائرل

نکاح کی تقریب میں پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی


ویب ڈیسک June 24, 2024
شبیر جان کی بیٹی نے ڈرامہ سیریل 'خودسر' میں اداکاری کی : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار شبیر جان کی بیٹی و اداکارہ یشمیرا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

گزشتہ شب کراچی میں شبیر جان کی بیٹی یشمیرا جان کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

یشمیرا جان نے اپنے نکاح پر خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے دولہا میاں نے بھی اپنی دلہنیا کی طرح گولڈن رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا۔

j4

نکاح کی تقریب میں پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں ہمایوں سعید، شائستہ لودھی، اُشنا شاہ، روبینہ اشرف، صدف کنول، بہروز سبزواری، شہروز سبزواری، نبیل ظفر، زیبا بختیار سمیت دیگر شامل تھے۔

j1

j2

j3

مداحوں کی جانب سے شبیر جان کو بیٹی کے نکاح کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل یشمیرا جان کی ڈھولکی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ شبیر جان کی بیٹی یمشیرا بھی اپنے والدین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے شوبز انڈسٹری کا حصہ بن گئی ہیں، اُنہوں نے ڈرامہ سیریل "خودسر" میں "ردا" نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں