چھتیس گڑھ میں بھارتی فوج کے ٹرک کو بم سے اڑا دیا گیا 2 کمانڈوز ہلاک

بھارتی فوج کے ٹرک کو گشت کے دوران نشانہ بنایا گیا


ویب ڈیسک June 24, 2024
بھارتی فوج کے ٹرک کو گشت کے دوران نشانہ بنایا گیا

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل باغیوں کے حملے میں نیم فوجی دستے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی کمانڈو بٹالین کے ٹرک پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت 29 سالہ شیلندرا اور 35 سالہ وشنو کے ناموں سے ہوئی جو آر یس سی آر پی ایف کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن کوبرا کی 201 ویں بٹالین کا حصہ تھے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ''پی ٹی آئی'' کے مطابق نکسلیوں نے ٹرک کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا۔ فوجی ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ نکسالی باغی بھارتی فوج کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

فوجی ٹرک پر بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مزید نفری کو طلب کرلیا گیا۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

یاد رہے کہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل جنگجو بھارت سے آزادی کے لیے مسلح جدوجہد کر رہے ہیں اور مقامی وسائل سے دارالحکومت کو فائدہ پہنچانے کے بجائے اسی علاقے میں تعمیر و ترقی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں