کراچی؛ ٹریفک حادثات اور ٹرین سے گر کر 3 افراد جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  پير 24 جون 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات  میں اور ٹرین سے گرکر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے سائٹ ایریا ولیکا اسپتال کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی،  متوفی کی شناخت 52 سالہ اقبال مسیح ولد بشیرمسیح کے نام سے کی گئی۔

پولیس کےمطابق متوفی شخص ناظم آباد کا رہائشی تھا اورتیزرفتاربس کی ٹکر سے جاں بحق ہوا، پولیس نے نامعلوم بس ڈرائیورکےخلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی۔

سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا ضیا موڑ پاور ہاؤس کے قریب ٹریفک حادثے میں 50 سالہ شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی،  فوری طورپرمتوفی کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔

کینٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب زکریا ایکسپریس سے گرکرایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ محمد ناصرولد محمد منورکے نام سے کی گئی،ریلوے پولیس نے متوفی کے اہلخانہ کی تلاش شروع کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔