لاہور؛ لاثانی ایکسپریس کو حادثہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ویب ڈیسک  پير 24 جون 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لاہور: لاہور سے سیالکوٹ جانے والی ٹرین لاثانی ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آگیا، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے  مطابق لاہور سے سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس کی بوگی شاہدرہ کے قریب پٹڑی سے اترگئی۔

خوش قسمتی سے حادثے  میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ لاہور ڈویژن انتظامیہ نے ریسکیو عملہ جائے حادثہ پر روانہ کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔