روہت شرما نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی تیز ترین نصف سنچری بنادی

ویب ڈیسک  پير 24 جون 2024

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی تیز ترین نصف سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

سینٹ لوشیا میں جاری سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی کپتان نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

روہت شرما نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 گیندوں پر 4 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی تیز ترین نصف سینچری بنا دی۔

اس سے قبل یہ اعزاز جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک اور ایرن جونز کے پاس تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔