ٹی20 ورلڈکپ کوئی بھی میزبان ٹیم نہیں جیت سکی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 25 جون 2024
(فوٹو: اے پی پی)

(فوٹو: اے پی پی)

سینٹ لوشیا: گزشتہ رات ویسٹ انڈیز کی شکست کے بعد میگا ایونٹ کی یہ دلچسپ روایت برقرار رہی کہ اب تک کوئی بھی میزبان ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کا ٹائٹل نہیں جیت سکی۔

رواں ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے اب تک کسی میچ میں شکست کے بغیر ہی سیمی فائنل میں رسائی پائی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مختصر فارمیٹ کے اس ٹورنامنٹ کے آغاز سے اب تک کوئی بھی میزبان ملک ٹائٹل نہیں جیت سکا، سری لنکا واحد میزبان ہے جس نے 2012 میں ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا تھا۔

رواں ایونٹ کے دونوں شریک میزبان امریکا اور ویسٹ انڈیز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔