جنوبی افریقا نے مسلسل7 فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 25 جون 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

نارتھ ساؤنڈ اینٹیگا: جنوبی افریقا نے ٹی 20 ورلڈکپ میں مسلسل فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں ایڈیشن میں پروٹیز کی ٹیم نے لگاتار 7 میچز جیت کر 2014 کے بعد پہلی بار سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی، یہ کسی بھی ٹیم کی جانب سے ایک ورلڈکپ ایڈیشن میں فتوحات کا سب سے بڑا سلسلہ ہے۔

اس سے قبل سری لنکا (2009)، آسٹریلیا (2010) اور (2021) میں مسلسل 6، 6 میچز جیت چکا ہے۔

حالیہ میگا ایونٹ میں اب تک صرف نیپال نے ہی جنوبی افریقا کو ٹف ٹائم دیا، جس کے خلاف ٹیم نے بڑی مشکل سے صرف ایک رن سے فتح حاصل کی۔

ٹورنامنٹ میں پروٹیز نے سری لنکا کو 6 وکٹ، نیدرلینڈز کو 4 وکٹ، بنگلہ دیش کو 4 رنز، نیپال کو ایک رن، امریکا کو 18 رنز، انگلینڈ کو 7 رنز اور ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹ سے شکست دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔