خاور مانیکا پر تشدد کرنے والے وکیل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

8 دن کا جسمانی ریمانڈ چاہیے، 20 ہزار روپے اور ایک چین ریکور کرنی ہے، تفتیشی افسر


ویب ڈیسک June 25, 2024
(فوٹو : فائل)

اسلام آباد پولیس نے خاور مانیکا پر تشدد کرنے والے وکیل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گری عدالت اسلام آباد میں جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے روبرو خاور مانیکا پر تشدد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں گرفتار وکیل فتح اللہ برکی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

فتح اللہ برکی کی طرف سے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ آئی او صاحب! کتنا ریمانڈ درکار ہے؟ اس پر پولیس کی جانب سے وکیل فتح اللہ برکی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا گیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ 8 دن کا جسمانی ریمانڈ چاہیے، 20 ہزار روپے اور ایک چین ریکور کرنی ہے۔

وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے فتح اللہ برکی کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ بعد ازاں عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر میں سنادیا۔

عدالت نے آٹھ دن کے بجائے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور کہا کہ ملزم فتح اللہ برکی کو 27 جون کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں