محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا

اسٹاف رپورٹر  منگل 25 جون 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی:  محکمہ موسمیات  نے رواں ہفتے  کراچی میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی  سردار سرفراز کے مطابق ہواکا ایک کم دباؤاس وقت بھارتی گجرات کے جنوب میں موجود ہے،اس سسٹم کے زیراثرکراچی میں گرج چمک کے ساتھ  26 جون تا یکم جولائی کےدرمیان بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاوہ مٹھی،عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، ٹنڈوالہیار، بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد، جامشورو، شہیدبے نظیرآباد، نوشہروفیروز، خیرپور اور دادو میں  بھی تیزہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔