ملکہ کوہسار مری میں تعمیرات پر فوری پابندی عائد

ویب ڈیسک  منگل 25 جون 2024
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق سرکاری پروجیکٹس پر نہیں ہوگا—فوٹو: فائل

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق سرکاری پروجیکٹس پر نہیں ہوگا—فوٹو: فائل

 راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ملکہ کوہسار مری میں ہر قسم کی تعمیرات پر فوری پابندی لگا دی۔

کمشنر راولپنڈی عامر خٹک کے دفتر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ تعمیرات سے مری میں مٹی کا کٹاؤ، تجاوزات، جنگلات کا کٹاؤ اور لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پابندی پنجاب سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ کی سیکشن 4۔ڈی کے تحت لگائی گئی ہے اور یہ پابندی 90 دن یا مری کے ماسٹر پلان کی تکمیل تک برقرار رہے گی۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ پابندی کا اطلاق سرکاری تعمیرات اور پراجیکٹس پر نہیں ہوگا جبکہ مری ایکسپریس وے کے اطراف پر بھی یہ پابندی لاگو ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔