نئے قرض پروگرام کیلیے آئی ایم ایف نے کڑی شرائط رکھی ہیں، احسن اقبال

ویب ڈیسک  منگل 25 جون 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلیے حکومت کے سامنے سخت اور کڑی شرائط رکھی ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے نئے قرض پروگرام کی کڑی شرائط کے بعد خسارا پورا کرنے کیلیے کہیں کلہاڑی پڑنی تھی اور وہ ترقیاتی بجٹ پر پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے پہاڑوں کے انبار، غربت و جہالت کا پہاڑ جبکہ وسائل کے نام پر صرف غلیل ہے جس سے ان چیلنجز کا مقابلہ کررہے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھاک ہ 1400 ارب روپے کی پی ایس ڈی پی اب 1150 ارب رہ گئی ہے، معاشی صورت حال ایسی ہے کہ کسی کی بھی حکومت ہوتیں تو مسائل سے نکلنے کیلیے شرائط کا ماننا پڑتا۔

انہوں نے  وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 250 ارب روپے کٹوتی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا بنیادی مقصد عوام اور زراعت کو مزید ٹیکسوں سے بچانا ہے، اگلے مالی سال میں جائزہ لینے کے بعد ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔