ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 247 میگا واٹ ہوگیا

لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، ذرائع


ویب ڈیسک June 26, 2024
ملک میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے ہے،:فوٹو:فائل

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 247 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار 500میگاواٹ جبکہ بجلی کی پیداوار 20 ہزار 253 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 7ہزار980 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 712 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار980 میگاواٹ ہے۔

ملک میں ونڈ پاور پلانٹس سے1ہزار100 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔سولر پاور پلانٹس سے196 ، بگاس سے 133 اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 133 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں