نومئی مقدمات جے آئی ٹی نے شاہ محمود کو مجرم قرار دے دیا

جے آئی ٹی نے تین بار ان کا بیان ریکارڈ کیا، متضاد بیانات اور شواہد کی بنا پر انہیں قصوروار قرار دیا ہے، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک June 26, 2024
(فوٹو : فائل)

نو مئی مقدمات کی تفتیش میں جے آئی ٹی نے شاہ محمود قریشی کو مجرم قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ نو مئی، دہشت گردی سمیت سات مقدمات کی تفتیش جاری ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دے دیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کو ان مقدمات کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی (جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم) نے متضاد بیانات اور شواہد کی بنا پر قصوروار قرار دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نو مئی کے واقعات پر شاہ محمود قریشی سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے، جلاؤ گھیراؤ اور پُرتشدد واقعات میں شاہ محمود قریشی کا عمل دخل ڈیجیٹل شواہد میں بھی ثابت ہوا، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ساتوں مقدمات میں گناہ گار قرار دے کر چالان عدالت میں جمع کروادیا گیا ہے، جے آئی ٹی شاہ محمود قریشی کا بیان ریکارڈ کرنے تین بار جیل گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں