ثنا میر اور اعصام الحق پنجاب اسپورٹس بورڈ کے رکن نامزد

وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر 13 رکنی اسپورٹس بورڈ کے چئیرمین ہوں گے


ویب ڈیسک June 26, 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر اور ٹینس اسٹار اعصام الحق کو پنجاب اسپورٹس بورڈ کا رکن نامزد کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مریم نواز نے آئندہ تین سال کیلئے نیا اسپورٹس بورڈ تشکیل دے دیا۔ وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر 13 رکنی اسپورٹس بورڈ کے چئیرمین جبکہ یونیورسٹی آف لاہور کے مالک اویس رؤف وائس چئیرمین ہوں گے۔

اسٹار اتھلیٹ ارشد ندیم، اولمپئن خواجہ جنید اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے صدر ارشد ستار، جی سی کالج یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس وسیم اختر، ڈائریکٹر اسپورٹس کنیئرڈ کالج عمارہ رباب بھی اسپورٹس کی رکن ہوں گی۔

سینئر تجزیہ نگار عمر اسلم ک، رکن قومی اسمبلی سعد وسیم، ایم پی اے محمد اجمل خان چانڈیا اور اسد ضیا بھی اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ممبر ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں