انٹربینک میں ڈالر کی قدر گرگئی

بزنس رپورٹر  بدھ 26 جون 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر مستحکم رہی۔ 

بدھ کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی واقع ہوئی اور ڈالر278 روپے 40پیسے پربند ہوا۔منگل کو انٹربینک میں ڈالر 278 روپے50پیسےپربند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 27پیسے پر مستحکم رہی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔