امریکی عدالت نے گستاخانہ فلم پر پابندی کی استدعا مسترد کردی

اے ایف پی / بی بی سی  جمعـء 21 ستمبر 2012
درخواست فلم کی اداکارہ سنڈی لی گارشیا نے دائر کی‘ معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں‘ یوٹیوب

درخواست فلم کی اداکارہ سنڈی لی گارشیا نے دائر کی‘ معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں‘ یوٹیوب

لاس اینجلس: امریکی عدالت نے گستاخانہ فلم کی اداکارہ سنڈی لی گارشیا کی امریکامیں یوٹیوب پر اسلام مخالف فلم بندکرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس سپیریئر کورٹ کے جج لوئس لیون نے ادارہ سنڈی لی گارشیا کے وکلاکی جانب سے فلم کو آن لائن دکھانے کی پابندی کی درخواست کو رد کر دیا، قبل ازیں سنڈی لی گارشیا نے مذکورہ فلم کے پروڈیوسر کے خلاف دھوکادہی کامقدمہ دائر کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ نکولا باسولی نکولانامی ہدایتکار نے انھیں اور ان کے ساتھی اداکاروں کو بتایا تھا کہ وہ قدیم مصرکے بارے میں ایڈونچر فلم بنارہے ہیں، گستاخانہ مکالموںکی ڈبنگ بعدمیں کی گئی جبکہ فلم کے اسکرپٹ میں پیغمبر اسلامؐ کاکوئی ذکر نہیں تھا۔ قتل کی دھمکیاں ملی ہیں،یو ٹیوب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔