فیصل صالح نے وزارت چھوڑ دی،12 گاڑیاں واپس نہیں کی

ایکسپریس اردو  بدھ 11 جولائی 2012
وزارت ہائوسنگ کی طرف سے گاڑیوں کی واپسی کے لیے انھیں مراسلہ بھی بجھوایا گیا

وزارت ہائوسنگ کی طرف سے گاڑیوں کی واپسی کے لیے انھیں مراسلہ بھی بجھوایا گیا

اسلام آباد:  فیصل صالح حیات نے وزارت تو چھوڑ دی لیکن اپنے زیراستعمال 12 سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کیں ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل صالح حیات نے اپنے دور وزارت میں 18 سرکاری گاڑیاں ذاتی استعمال میں رکھی ہوئی تھیں ۔ وزارت چھوڑنے کے بعد فیصل صالح حیات نے اسٹاف کے زیراستعمال چھ گاڑیاں واپس کر دیں

لیکن بارہ گاڑیاں تاحال ان کے استعمال میں ہیں ۔ اس سلسلے میں وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے گاڑیوں کی واپسی کیلیے انھیں ایک مراسلہ بھی بجھوایا گیا لیکن انھوں نے ابتک گاڑیاں واپس نہیں کیں ۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔