ملک میں کچھ لوگ اب بھی آمریت کے حامی ہیں بلاول بھٹو زرداری

5 جولائی 1977 کو منتخب حکومت گرانے کی ملک و قوم کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی، چئیرمین پی پی پی


ویب ڈیسک July 05, 2024
ملک میں جمہوریت پی پی قائدین اور کارکنوں کی قربانیوں کے نتیجے میں ہے، بلاول بھٹو زرداری:فوٹو:فائل

چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہے کہ ملک میں کچھ لوگ اب بھی آمریت کے حامی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ کچھ لوگ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے ہر وقت تاک میں رہتے ہیں۔ ملک میں اب بھی کچھ لوگ آمریت کے حامی ہیں۔ پانچ جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب 1977 میں آج کے دن ایک آمر نے ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت پر شب خون مارا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ منتخب حکومت کو گرانے کے نتیجے میں ملک کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی۔ اس سیاہ دن نے قوم کو انتہا پسندی ، دہشت گردی ، کلاشنکوف اور منشیات کی مصیبتوں سے دوچارکیا جن سے ہم آج بھی نبرد آزما ہیں۔ گھناؤنی انتقامی کارروائیوں اور آمرانہ حکومت کی دہشت گردی کے باوجود پاکستانی عوام اور جیالوں کا عزم و جذبہ غیر متزلزل رہا۔ آج ملک میں جمہوریت ہے تو یہ پی پی پی کے قائدین اور کارکنوں کی قربانیوں کے باعث ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں