یو اے ای نے کراچی اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی ایشن سیکیورٹی عالمی معیار کے مطابق قرار دیدی

اماراتی ٹیم نے دونوں ہوائی اڈوں پر مختلف ایوی ایشن سیکیورٹی کے شعبوں کا معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا


Staff Reporter July 05, 2024
یو اے ای کے وفد اور ایئرپورٹ حکام کی تصویر (فوٹو : سول ایوی ایشن)

متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی ایشن سیکیورٹی کو عالمی معیار کے مطابق قرار دے دیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کا دورہ مکمل کرلیا، اس سے قبل اماراتی ایوی ایشن سیکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا تھا، دو رکنی اماراتی ایوی ایشن سکیورٹی ٹیم کی قیادت سینئر ڈائریکٹر عبداللہ الکعبی نے کی، اماراتی ٹیم نے دونوں ہوائی اڈوں پر مختلف ایوی ایشن سیکیورٹی کے شعبوں کا معائنہ کیا۔

ٹیم نے ایوی ایشن سیکیورٹی امور میں مسافر اور سامان کی اسکریننگ، کارگو اور کیٹرنگ سیکیورٹی کا جائزہ لیا، مہمان ٹیم نے براہِ راست (یو اے ای) جانے والی ائیرلائنز، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنٹس، ریگولیٹڈ کارگو ایجنٹس اور کیٹرنگ کمپنیوں کا بھی جائزہ لیا۔

ٹیم نے سیکیورٹی ایکسس/رسائی کنٹرول، ہوائی جہاز کی سیکیورٹی چیک اور دیگر متعلقہ طریقہ کار کی بھی جانچ پڑتال کی۔ اس کے ساتھ ساتھ قومی (پی آئی اے) اور دیگر ائیر لائنز سیکیورٹی دستاویزات کا جائزہ بھی لیا، اماراتی ٹیم نے ڈی بریفنگ سیشن کے دوران شاندار میزبانی پر سول ایوی ایشن کا شکریہ اداکیا۔

مہمان ٹیم نے ائیرپورٹ مینجمنٹ، اے ایس ایف، ائیرلائنز، کارگو کمپنیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے سیکیورٹی پروٹوکولز پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ٹیم کے سینئر ڈائریکٹر الکعبی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سیکیورٹی پروٹوکولز بین الاقوامی معیار اور مروجہ بیسٹ پریکٹسز سے ہم آہنگ ہیں، اماراتی ایویشن سیکیورٹی ٹیم کا یہ اسسمنٹ کا دورہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ تھا، متحدہ عرب امارات کا یہ دورہ اکاو اور برطانوی ڈی ایف ٹی کی جانب سے کی گئی اسسمنٹ کا تسلسل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں