پیپلزپارٹی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کر کے بلوچستان کا مسئلہ بھی اٹھائے گی بلاول بھٹو

بلوچستان میں سیاسی جماعتوں، اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے کیلیے اقدامات کررہی ہے، گفتگو


ویب ڈیسک July 05, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے ممکنہ آل پارٹیز کانفرنس میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرا دی۔

کوئٹہ میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آپریشن عزم استحکام کا اعلان کیا جبکہ وزیراعظم نے اس حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت ضرور کرے گی اور اپنے نمائندوں کو بھیج کر اُس میں بلوچستان کے حالات و امن و امان کے حوالے سے بھی آواز اٹھائے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی پہلے روز سے دہشت گردی کے خلاف ہے اور ہم اس کے مستقل خاتمے کا مطالبہ کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی جماعتوں، اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے کیلیے اقدامات کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: قابل ٹیکس آمدنی کے باوجود فائلر نہ بننے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا حکم

پی پی چیئرمین نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزرا کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری ہے، بلوچستان کے محدود وسائل ہیں مگر ان ہی میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینا ہے۔

بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ نصیر آباد میں گمبٹ کی طرح کا جدید ٹرانسپلانٹ اسپتال بنائیں گے، سندھ کی طرح بلوچستان میں بھی پیپلزبس سروس شروع کی جائے گی، غریبوں کو سولر فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، حکومت کے علاوہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت کم قیمت پر بجلی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں