’شان شتروگھن سنہا کی طرح ایکشن کے بادشاہ ہیں اور میں امیتابھ ہوں‘ معمر رانا
شان شاہد میرے سینئر ہیں اور ان کی بہت عزت کرتا ہوں اور ہم دونوں ایکشن ہیرو ہیں، اداکار
پاکستان کے نامور اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ شان شاہد ایکشن کے بادشاہ ہیں جبکہ وہ امیتابھ بچن کی طرح ایکشن ہیرو ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شان شاہد کے ساتھ فلمیں نہ کرنے پر معمر رانا کا کہنا تھا کہ یہ سوال شان سے پوچھنا چاہئے۔
معمر رانا نے کہا کہ شان شاہد ان کے سینئر ہیں اور وہ ان کی بہت عزت کرتے ہیں اور وہ دونوں ایکشن کے ہیرو ہیں۔
انہوں نے شان اور اپنا موازنہ بالی وڈ اداکاروں شتروگھن سنہا اور امیتابھ بچن سے کیا اور کہا کہ شان شتروگھن سنہا کی طرح ایکشن کے بادشاہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پریانکا سے ملنے کے بعد کرش ختم ہوگیا اصلی خوبصورت امیشا پٹیل ہے، معمر رانا
واضح رہے کہ معمر رانا نے متعدد پاکستانی فلموں میں کام کیا ہے جن سے ان کی 'کڑیوں کو ڈالے دانا' 'دیوانے تیرے پیار کے'، 'فائر'، 'چوڑیاں'، 'جھومر'، 'کوئی تجھ سا کہاں' اور 'چنا سچی مچی' شامل ہیں۔