سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں ای وی ٹیکسی اور پنک ٹیکسی چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سندھ کے عوام کے لیے خوش خبری سنائی کہ صوبے میں جلد ہی ای وی ٹیکسی اور پنک ٹیکسی چلائی جائے گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار ہی ای وی ٹیکسی اور پنک ٹیکسی چلائی جائے گی۔