وزیرداخلہ سے امریکی وفد کی ملاقات پاکستانی نرسز کو امریکا بھجوانے پر اتفاق

پاکستانی نرسز کو امریکا بجھوانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، وزیر داخلہ


ویب ڈیسک July 06, 2024
پاکستانی نرسز کو امریکا بجھوانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی نرسز کو امریکا بھجوانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس اور ان کے وفد نے اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، تعلیم، صحت، پولیسنگ اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقار میں کوالیفائیڈ پاکستانی نرسز کو ضروری پراسس مکمل کرنے کے بعد ملازمت کے لئے نیویارک بھجوانے پر اتفاق کیا گیا اور اس ضمن میں طریقہ کار کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسمبلی نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو نیویارک کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں کوالیفائیڈ نرسز کی کمی ہے اور پاکستان میں اس حوالے سے بہت پوٹینشل ہے، دوطرفہ اشتراک کار کے فروغ سے دونوں ملکوں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اپنے دور میں پنجاب میں شعبہ نرسنگ پر خصوصی توجہ دی اور نرسنگ اسٹوڈنٹس کی تعداد ڈبل کی، اسلام آباد میں بھی نرسز کی تعداد میں اضافے کا پلان بنایا ہے، پاکستانی کوالیفائیڈ نرسز کو نیویارک بھجوانے کے لئے فوری ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے حالیہ دورہ نیویارک میں اسلام آباد پولیس اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی مثبت بات چیت ہوئی، اسلام آباد پولیس کا وفد جلد نیویارک کا دورہ کرے گا۔

امریکی وفد میں نیویارک اسمبلی کے ممبر ایلک کرانسے، امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد، صدر نیویارک چیپٹر طارق خان، صدر امتیاز راہی، ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز اقبال، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر ترمذی اور نائب صدر ٹیکساس ڈاکٹر خالد محمود شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں