بی آر ٹی پشاور کرپشن اسکینڈل میں ملوث ٹھیکیدار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا ہے اور تحقیقات میں شامل نہیں ہو رہا، نیب


ویب ڈیسک July 06, 2024
ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا ہے اور تحقیقات میں شامل نہیں ہو رہا، نیب

احتساب عدالت پشاور نے بی آر ٹی کرپشن اسکینڈل میں ملوث ٹھیکے دار مسعود شاہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد یونس نے بی آر ٹی مبینہ اسکینڈل میں ملوث ملزم مسعود حسین شاہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے سے متعلق نیب کی درخواست پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ بی آر ٹی منصوبے میں ٹھیکیدار سید مسعود شاہ نہ تحقیقات جوائن کر رہے ہیں اور نہ انکوائری میں شامل ہو رہے ہیں، ملزم بیرون ملک ہے اور انکے خلاف سرچ وارنٹ بھی جاری کئے گئے ہیں، عدالت سی آر پی سی قانون کے سیکشن 86 اور 87 کے تحت ملزم کو اشتہاری قرار دیکر کارروائی کا آغاز کرے۔

نیب نے کہا کہ ملزم نے بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن کی ہے جس پر ان کے خلاف نیب تحقیقات جاری ہیں، ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا ہے اور تحقیقات میں شامل نہیں ہو رہا۔

عدالت نے ملزم کے خلاف سی آر پی سی سیکشن 87 کے تحت کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اخبار میں اشتہار دینے کی ہدایت بھی کردی اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں