سعودی عرب میں محرم الحرام کا آغاز کل ہوگا

متحدہ عرب امارات اور عمان میں بھی یکم محرم 7 جولائی کو ہوگی


ویب ڈیسک July 06, 2024
یو اے ای اور عمان میں یکم محرم کو تعطیل ہوگی:فوٹو:فائل

سعودی عرب میں یکم محرم الحرام کل ہوگی۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب میں محرم الحرام کا آغاز 7 جولائی کو ہوگا۔ چاند دیکھنے والی کمیٹی نے قمری کلینڈر کے حساب سے فیصلہ کیا ہے کہ ذوالحجہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا اوریکم محرم اتوار 7 جولائی کو ہوگی۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات اور عمان میں یکم محرم الحرام کو عام تعطیل ہوگی

متحدہ عرب امارات اور عمان میں بھی یکم محرم الحرام 7 جولائی کو ہوگی۔ متحدہ عرب امارات اور عمان میں یکم محرم الحرام کو تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں