مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بارڈر فورس کے 3 اہلکار ہلاک

2 اہلکاروں کو ڈوبنے سے بچالیا گیا جب کہ ایک اور حادثے میں ایک اہلکار تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے


ویب ڈیسک July 07, 2024
2 اہلکاروں کو ڈوبنے سے بچالیا گیا جب کہ ایک اور حادثے میں ایک اہلکار تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے

مقبوضہ جموں و کشمیر کے 2 اضلاع میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور بھارتی بارڈر فورس کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پہلا واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں پیش آیا جہاں راج باغ کے قریب سیکیورٹی فورس کی جیپ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر اُجھ نہر میں جا گری۔

اس واقعے میں 58 سالہ اے ایس آئی پرتم پرشوتم سنگھ نہر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے جو ریاست ہماچل کے رہائشی تھے جب کہ ان کے دو دیگر ساتھیوں کو بچالیا گیا۔

اے ایس آئی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔

اسی طرح مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھم پور میں بارڈر سیکیورٹی فورس کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

اس حادثے میں بارڈر سیکیورٹی فورس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوا جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں