ژالے سرحدی نے سوشل میڈیا کو دیسی امی قرار دیدیا
مریم نواز کی تشہیری مہم پر صارفین کا غصہ دیکھ کر اداکارہ خاموش نہ رہ سکیں
پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لیے تشہیری مہم پر سوشل میڈیا صارفین کے غصے کا موازنہ دیسی ماں سے کردیا۔
گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لیے تشہیری مہم چل رہی ہے جس میں اُن کے اب تک کے کام کی تعریف کی جارہی ہے۔
اس مہم میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور معروف پاکستانی فنکاروں نے بھی حصہ لیا جن میں عروہ حسین، صنم سعید، صبور علی، ژالے سرحدی اور گلوکارہ آئمہ بیگ سمیت دیگر شامل ہیں۔
فنکاروں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے بھاری معاوضہ لیکر مریم نواز کے لیے تعریفی ویڈیو بنائی اور پھر وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ بھی کیں۔
مزید پڑھیں: ان فنکاروں کو تھوڑے اور پیسے دو، یہ کمنٹس بھی کھول دیں گی؛ ہارون شاہد
یہ ویڈیوز دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین غصے سے بھڑک اُٹھے اور اُن فنکاروں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرنے لگے، صارفین کا غصہ دیکھتے ہوئے اب ژالے سرحدی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں دلچسپ پیغام جاری کیا ہے۔
ژالے سرحدی نے کہا کہ سوشل میڈیا بھی بالکل دیسی امی کی طرح ہے، سارا دن کام کرنے کے بعد، اگر پانی پی کر گلاس ٹیبل پر چھوڑ دو تو پھر سُننے کو ملتا ہے کہ نالائق! کسی کی کام نہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی صرف کسی ایک غلطی پر اسی طرح کے طعنے سُننے کو ملتے ہیں۔