پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو برطانیہ جانے سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک  پير 8 جولائی 2024
(فوٹو: اسکرین گریب)

(فوٹو: اسکرین گریب)

 اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو برطانیہ جانے سے روک دیا گیا۔

سابق صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کو ایک بار پھر اسلام آباد ائرپورٹ پر روک لیا گیا ۔ وہ ترکش ائرلائن کی پرواز کے ذریعے براستہ ترکی مانچسٹر (برطانیہ) جا رہے تھے۔

اسلام آباد ایائرپورٹ پر ایف ائی اے نے شوکت یوسف زئی کو روکا اور بتایا کہ نہ صرف آپ پر بیرون ملک سفر پر پابندی ہے، پہلے آرڈر میں آپ کا نام ای سی ایل میں شامل کیاگیا ہے بلکہ دوسرے آرڈر میں آپ کی گرفتاری کا بھی حکم موجود ہے، تاہم بعد ازاں انہیں آف لوڈ کر کے واپس بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ شوکت یوسفزئی کو ترکش ائرلائن نے بورڈنگ کارڈ بھی جاری کر دیا تھا۔ شوکت یوسفزئی کے مطابق وہ اپنی بیٹی سے ملاقات کرنے مانچسٹر جارہے تھے۔ان کے خلاف شانگلہ کے کروڑا تھانہ میں جنوری میں عمرہ پر جانے سے روکنے کے لیے ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جس کے بعد عدالت نے انہیں ضمانت بھی دے دی تھی، تاہم وفاقی حکومت نے تاحال ان کا نام ای سی ایل سے نہیں ہٹایا، جس کی وجہ سے انہیں اسلام اباد ائرپورٹ پر روک کر ڈیڑھ گھنٹے سے زائد دیر تک بٹھانے کے بعد آف لوڈ کرکے واپس کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔