پنجاب حکومت کا 50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو سولر سسٹم دینے کا منصوبہ

سولر پینل پانچ سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے


ویب ڈیسک July 08, 2024
سولر پینل پانچ سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے

وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا۔

وزیراعلی پنجاب نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی۔

پنجاب کابینہ کا کل اجلاس ہوگا جس میں سولر پینلز کی فراہمی کے 'روشن گھرانہ' پروگرام کی باضابطہ منظوری دی جائے گی۔ منصوبے کے تحت پنجاب حکومت 50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کو سولر سسٹم دے گی۔

سولر پینل کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت اداکرے گی جبکہ 10 فیصد صارف دے گا۔ سولر پینل پانچ سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے۔ سردیوں میں سولر پینل کی قسط نسبتاً کم ہوگی۔

صارف کی ضرورت کے مطابق سرکاری بجلی اور سولر پینل سے حاصل ہونے والی بجلی کے درمیان شرح کا تعین بھی ہوسکے گا۔ شفاف طریقہ کار کے مطابق پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولرسسٹم دئیے جائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں