جاوید شیخ کے ساتھ اپنی اہلیہ کیلئے تین چار بار رشتہ دیکھنے گیا بہروز سبزواری
جاوید شیخ نے شوٹنگ سے واپسی پر بتایا کہ وہ میرا رشتہ بہروز کے ساتھ طے کرچکے ہیں، سفینہ شیخ
پاکستانی اداکار بہروز سبزواری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جاوید شیخ کے ساتھ تین چار بار اپنی اہلیہ سفینہ شیخ کیلئے رشتہ دیکھنے گئے تھے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اداکار نے اپنی اہلیہ کے ساتھ شرکت کی اور ماضی کے متعلق دلچسپ باتیں بتائیں۔
بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ سفینہ کے بہت سے رشتے آیا کرتے تھے اور وہ تین چار بار ان کیلئے لڑکا دیکھنے گئے لیکن سفینہ کے والد راضی نہ ہوئے۔
اس موقع پر سفینہ نے بتایا کہ ایک رشتہ والد کو بہت پسند آگیا اور والدہ کے نہ ہونے سے سارے معاملات بڑی بہن نے طے کرنے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت جاوید شیخ کسی دوسرے شہر میں شوٹنگ میں مصروف تھے جب انہیں میرے رشتے کا علم ہوا تو انہوں نے ہمیں انتظار کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ڈرامہ سیریل 'خدا کی بستی' کی کامیابی نے دماغ میں غرور بھر دیا تھا، بہروز سبزواری
سفینہ شیخ کے مطابق جاوید شیخ نے شوٹنگ سے واپسی پر بتایا کہ وہ میرا رشتہ بہروز کے ساتھ طے کرچکے ہیں اور اس کا رشتہ کہیں اور نہیں ہوسکتا۔