واٹس ایپ کا اوتار بنانے کے لیے نئے فیچر پر کام جاری

یہ فیچر صارفین کو اپنا تخیلاتی اوتار بنانے میں مدد دے گا


ویب ڈیسک July 10, 2024

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی مصنوعی ذہانت سے چلنے والاایک ٹول جاری کرنے والی ہے جو صارفین کو ایپ سے جڑے رہنے میں مزید مدد دے گا۔

میٹا کی ذیلی سروس کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ کمپنی مبینہ طور پر ایک فیچر پر کام کررہی ہے جو صارفین کو کسی بھی خیال کے اعتبار سے اپنے خاص اوتار بنانے میں مدد دے گا۔

واٹس ایپ صارفین اپنی تصاویر کا مجموعہ اپ لوڈ کرتے ہوئے میٹا کے اے آئی کو تربیت دیتے ہوئے اپنے پسند کی حقیقی ڈیجیٹل تصایور بنا سکیں گے۔

(تصویر: واٹس ایپ بِیٹا انفو) (تصویر: واٹس ایپ بِیٹا انفو)

تاہم، اس نئی اپ ڈیٹ کے ابتدائی اسکرین شات گزشتہ ماہ ایپل کی جانب سے اعلان کیے گئے 'امیج پلے گراؤنڈ' سے بڑی حڈ تک مشابہت رکھتے ہیں۔

اس فیچر کی سب سے پہلے نشان دہی واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے واٹس ایپ کے نئے بِیٹا ورژن میں کی گئی جو آئندہ دنوں میں جاری کیا جاسکتا ہے۔

جاری کیے جانے والے بِیٹا فیچر کے اسکرین شاٹ کے مطابق صارف کو ٹول استعمال کرنے کے لیے ایک بار اپنی تصویر کھینچنی پڑتی ہے پھر خود کو کسی منظر میں (جیسے کہ جنگل یا خلاء) سوچنا ہوتا جس کے بعد مصنوعی ذہانت اپنے تحت ایک تصویر وجود میں لے آتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں