جعلسازی اور دھوکادہی میں ملوث گرفتار شخص کا نیشنل بینک سے تعلق نہیں ترجمان

غلام مجتبیٰ مہر کو اس واقعے سے بہت پہلے ہی نیشنل بینک کے ذیلی ادارے این بی پی فنڈز میں خدمات سے برخاست کردیا گیا تھا


Staff Reporter July 09, 2024
(فوٹو: فائل)

نیشنل بینک آف پاکستان نے مبینہ دھوکا دہی کے الزامات پر گرفتار ملزم غلام مجتبیٰ مہر کے ساتھ کسی قسم کی وابستگی کی تردید کردی ہے۔


ترجمان کے مطابق غلام مجتبیٰ مہر کو اس واقعے سے بہت پہلے ہی نیشنل بینک کے ذیلی ادارے این بی پی فنڈز میں خدمات سے برخاست کردیا گیا تھا۔


این بی پی کی وضاحت میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم غلام مجتبیٰ مہر کی مبینہ سرمایہ کاریوں کا این بی پی یا این بی فنڈز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں