کراچی یونائیٹڈ اور برطانوی کلب کے درمیان یادداشت پر دستخط

اسپورٹس رپورٹر  منگل 9 جولائی 2024

کراچی: پاکستان کے فٹبالرزاور کوچز کی برطانیہ میں تربیت اور ملک میں کھیل کے فروغ اور جدید تکنیک سے آگاہی کے لیے معاونت کے لیے کراچی یونائیٹد اور برطانیہ کے معروف سوئنڈن ٹاون ایف سے کے درمیان شراکت داری کے لیے باہمی مفاہمت کی یاداشت پردستخط ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کی رائل ایگری کلچرل یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں کراچی یونائیٹیڈ کے کھلاڑی اور کوچز بھی موجود  تھے۔

شراکت داری کا مقصد کھیل کی بہترین تکنیک کے تبادلے، کھلاڑیوں کے لیے نئے مواقعوں اورکوچز کوجدید ترین تربیت کی فراہمی شامل ہے۔

کوچنگ ورکشاپس اورتربیتی پروگرامات  کے ذریعہ  ان کی مہارت،تکنیک اورآگاہی میں اضافہ کیا جائے گا۔ فٹبالرز اورکوچزکو تبادلے کے پروگرام کے تحت اعلیٰ تربیت دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔