لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کا کے الیکٹرک کے دفتر کا گھیراؤ پتھراؤ

کے الیکٹرک انتظامیہ کی مظاہرین کو طویل لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی


Staff Reporter July 10, 2024
کے الیکٹرک انتظامیہ کی مظاہرین کو طویل لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی

نارتھ ناظم آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے کے الیکٹرک کے دفتر کا گھیراؤ کیا اور پتھر بھی برسائے۔ احتجاج نارتھ ناظم آباد ڈی سی آفس کے قریب کے قریب قائم کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر کیا گیا۔

احتجاج کے باعث کے الیکٹرک انتظامیہ نے دفتر کے دروازے بند کردیے۔ صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی نفری بھی طلب کی گئی۔

مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے محرم الحرام میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،روزانہ 14 سے 16 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے علاقے میں پانی کی قلت بھی ہوتی ہے۔

کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو طویل لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا اور پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں