اروشی روٹیلا زخمی ہوگئیں اسپتال منتقل

اداکارہ کی ٹیم نے زخمی ہونے کی تصدیق کی


ویب ڈیسک July 10, 2024
فوٹو : فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں اروشی روٹیلا کی فلم 'NBK 109' کی شوٹنگ جاری تھی جہاں اداکارہ کے کچھ ایکشن سین فلمائے جارہے تھے۔

ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران اچانک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اروشی روٹیلا زخمی ہوگئیں۔

اروشی روٹیلا کی ٹیم نے اپنے بیان میں اداکارہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہیں فریکچر ہوا ہے۔

اُن کی ٹیم نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ اداکارہ حیدرآباد کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

واضح رہے کہ بوبی کولی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'NBK 109' رواں سال سینما گھروں کی زینت بنے گی، فلم فی الحال پروڈکشن کے عمل میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں