عمران خان نے اپنے مقدمات میں چیف جسٹس کی موجودگی پر اعتراض عائد کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 10 جولائی 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے مقدمات میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی موجودگی پر اعتراض عائد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف سپریم کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل پر اپنا جواب جمع کرادیا جس میں انہوں نے استدعا کی ہے کہ فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلیں خارج کی جائیں۔

درخواست میں انہوں ںے کہا ہے کہ ماضی میں کرپشن کرنے والوں نے قوانین اور پارلیمنٹ کو اپنی ڈھال بنایا، کرپشن کو بچانے کے لیے کی گئی ترامیم عوام کا قانون پر سے اعتبار اٹھا دیتی ہیں، قوانین کا مقصد کسی فرد واحد کے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے ہونا چاہیے، سپریم کورٹ کو حقائق کے سامنے آنکھیں بند نہیں کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے ، عمران خان

درخواست میں انہوں نے اپنے خلاف مقدمات کی سماعت میں جسٹس فائز عیسیٰ کی موجودگی پر اعتراض اٹھادیا۔ عمران خان نے کہا کہ ماضی کے فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ میرے کیسز کی سماعت نہ کریں، اس حوالے سے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر کا فیصلہ بھی موجود ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔