کراچی کی 95 فلور ملز میں گندم کی واشنگ کا عمل بند

کل شام سے ہی شہر میں آٹے کی سپلائی بھی بند ہو جائے گی، فلور ملز مالکان


ویب ڈیسک July 10, 2024
فوٹو : اسکرین گریب

کراچی کی 95 فلور ملز نے گندم کی واشنگ کا عمل بند کر دیا جس کے باعث کل سے شہر میں کوئی فلور مل بھی گندم کی پسائی نہیں کرے گی۔

فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ کل شام سے ہی شہر میں آٹے کی سپلائی بھی بند ہو جائے گی اور آج شام چھ بجے تک پہلے سے دھلی ہوئی گندم کی پسائی ہوگی تاکہ وہ خراب نہ ہو جائے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں یومیہ 70 سے 80 ہزار گندم کی بوریوں کی پسائی کی جاتی ہے، فی فلور مل 100 سے زائد لیبر ہے اور واشنگ بند ہونے سے لیبر فارغ بیٹھی ہے۔

فلور ملرز نے واضح کیا کہ کل سے کراچی سمیت ملک بھر کی تمام فلور ملز احتجاجاً غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی جائیں گی اور جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے فلور ملز نہیں کھولیں گے، ہم ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں بن سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں