اینٹی نارکوٹکس فورس نے 371 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی

انسداد منشیات ایک کے تحت مقدمات درج


ویب ڈیسک July 10, 2024
انسداد منشیات ایک کے تحت مقدمات درج:فوتو:فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 371 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کےخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران بحرین جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی لینے پر مہارت سےچھپائی گئی 3.8 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔

کوئٹہ میں کورئیر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 4 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔

مغربی بائی پاس کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 7 لاکھ 20 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ٹنڈوجام حیدرآباد کے قریب ملزم سے 6 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، اسلام آباد ائیرپورٹ پر دبئی جانے والی 2 خواتین سے 4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 50.4 کلوگرام چرس جبکہ نادراچوک طور خم کے قریب 22 ہزار نشہ آور گولیاں قبضےمیں لی گئیں۔

گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایک کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں