عراق داعش کے بانی البغدادی کی بیگمات اور بیٹی کو سزائے موت اور عمر قید

ایک اہلیہ اسما کو سزائے موت جب کہ دوسری بیگم نورین اور بیٹی عمیمہ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی


ویب ڈیسک July 10, 2024
ایک اہلیہ اسما کو سزائے موت جب کہ دوسری بیگم نورین اور بیٹی عمیمہ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی

عراق کی ایک عدالت نے داعش کے مقتول بانی ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اسما محمد کو موت جب کہ دوسری بیوی اور بیٹی کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ سزائیں عراق علاقے کرخ کی ایک فوجداری عدالت نے 2005 کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت سزائے موت سنائی۔

داعش کی بانی کی اہلیہ اسما محمد کو داعش کے لیے کام کرنے اور یزیدی خواتین کو اپنے گھر میں یرغمال بنانے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔

عدالت کے 4 ججز میں سے ایک نے فیصلے کی مخالفت کی۔

العربیہ نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ابوبکر البغدادی کی تیسری بیوی نور الزوبعی اور ایک بیٹی کو عمیمہ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 16 فروری 2024 کو عراقی نیشنل انٹیلی جنس سروس نے ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اور بیٹی کو حراست میں لیا تھا۔

ابوبکر بغدادی کی اہلیہ اسما پر نوجوان لڑکیوں کو بھرتی کر کے اپنے شوہر البغدادی کے حوالے کرنے کا الزام بھی تھا اور مبینہ طور پر یزیدی لڑکیوں کو جنسی استحصال کے لیے بھی گھر میں رکھا۔

البغدادی کی اہلیہ نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا تاہم مغوی یزیدی لڑکیوں نے اسے عدالت میں شناخت کرلیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں