اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جانے کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرا دی گئی۔
قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک استحقاق میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد کے اعلیٰ پولیس افسران سے جواب طلب کیا جائے۔ سادہ لباس میں اسلام آباد اور پنجاب پولیس نے بغیر کسی قانونی جواز کے گھر پر چھاپا مارا۔
عمر ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو پیشگی اطلاع ضروری تھی جو نہیں دی گئی۔ یہ میرا نہیں بلکہ پوری پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح کیا گیا ہے۔
تحریک استحقاق میں محکمہ داخلہ و پولیس کے اعلیٰ افسران کو طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔