کراچی بیرون ملک جانے والے مسافر سے ایئرپورٹ  پر دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد

کراچی سے شارجہ جانے والی پرواز کے مسافر سے دوران تلاشی منشیات برآمد ہوئیں، ترجمان اے ایس ایف


ویب ڈیسک July 11, 2024
کراچی سے شارجہ جانے والی پرواز سے منشیات برآمد ہوئیں—فوٹو: اے ایس ایف

ائیر پورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کے دوران بیرون ملک جانے والی پرواز کے مسافر سے دو کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق کراچی سے شارجہ جانے والی پرواز کے مسافر سے دوران تلاشی 2.12 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافر اسران خان نے مذکورہ منشیات اپنے ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران سامان کو مشکوک قرار دیا اور تلاشی لی۔

ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران بیگ سے منشیات برآمد ہوئی، یوں منشیات اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ ہیروئن کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالےکر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں