اسلام آباد اتوار بازار میں آتش زدگی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری


ویب ڈیسک July 11, 2024
فوٹو: فائل

اتوار بازار میں آتش زدگی کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ نائن میں لگنےو الے اتوار بازار میں آتش زدگی کی تحقیقات کے لیے دس رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد کے حکم کے مطابق اے ڈی سی جی نے رانا وقاص نے کمیٹی کے قیام کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ ایڈیشنل ڈی سی جنرل کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے اتوار بازار میں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں اور اسٹالز جل گئے

واضح رہے کہ اسلام آباد کے اتوار بازار میں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں، اسٹالز اور ان میں رکھا گیا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں