ڈیڑھ برس تک کسی کے ساتھ ریلیشن میں رہا کرن جوہر کا انکشاف

اپنا زیادہ وقت والدہ اور بچوں کے ساتھ گزارتا ہوں اور اب کسی ساتھی کی ضرورت نہیں، فلمساز


ویب ڈیسک July 11, 2024
فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک برس سے زیادہ کسی کے ساتھ ریلیشن میں رہے ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں کرن جوہر کا کہنا تھا کہ 40 برس تک انہیں ساتھی کی تلاش رہی لیکن 50 برس کے بعد اس کمی کا احساس زندگی سے نکل گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ برس ایک ریلیشن میں رہے لیکن پھر انہیں کسی کے ساتھ رشتہ بنانے کا خیال نہیں آیا۔

فلمساز کا کہنا تھا کہ وہ اپنا زیادہ وقت والدہ اور بچوں کے ساتھ گزارتے ہیں اور انہیں اب کسی ساتھی کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرن جوہر کو کاپی رائٹس کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

یاد رہے کہ کرن جوہر نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ وہ ڈیسمارفیا نامی بیماری کا شکار ہیں جس میں مریض اپنے جسم کو لے کر پریشان رہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں