- لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار، آج رات بارش کا امکان
- وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- امریکا کے 3 شہریوں کو کانگو میں حکومت کے خلاف بغاوت پر سزائے موت
- لاہور؛ جوہر ٹاؤن میں کار ڈرائیور نے رکشہ ڈرائیور کو کچل دیا
- لاہور؛ شالیمار اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث مریض جاں بحق
- کرکٹر سرفراز احمد کے برادرِ نسبتی کی حالت تشویشناک، اسپتال میں داخل
- کراچی: سائٹ سپر ہائی وے سے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم گرفتار
- لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
- کراچی: دیوار کا ملبہ گرنے سے نو عمر لڑکا جاں بحق
- ایکس اکاؤنٹ پوسٹ پر عمران خان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج
- لاہور؛ سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے 8 سالہ بچی جاں بحق
- ایک ہی گھر سے چوتھا جنازہ، وادی نیلم حادثے میں زخمی خاتون انتقال کرگئیں
- وفاقی حکومت کا صوبائی حکومتوں کو دیے گئے قرضوں پر 17.84 تک شرح سود کا اعلان
- ایک ہفتے تک کراچی میں بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- زمین کے گرد آنے والا ’دوسرا چھوٹا چاند‘
- پشاور؛ مشتعل مظاہرین کا گرڈ اسٹیشن پر پتھراؤ کے بعد قبضہ
- عدالتی اصلاحتی ترامیم، چیف جسٹس کی تقرری آرمی چیف کی طرح ہوگی
- خاتون پولیو ورکر پر تشدد، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ عملے کے خلاف مقدمہ درج
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نئے معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
- شرح سود میں کمی ناکافی، معیشت کی ترقی میں بجلی کی قیمت رکاوٹ ہے، تاجر رہنما
امیر مردوں کو پھنسانے کا طریقہ سکھاکر کروڑوں کمانے والی چینی انفلوئنسر
بیجنگ: چین میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر جو love guru کے نام سے جانی جاتی ہیں، خواتین کو امیر مردوں سے شادی کرنے کا آن لائن طریقہ سکھا کر سالانہ 163 کروڑ روپے کمارہی ہیں۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق خاتون کا اصل نام لی چوانکو ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے تعلقات اور مالی مشورے فراہم کر کے چین میں “لو گرو” کے طور پر مقبولیت حاصل کرلی ہے۔
تاہم لی چوانکو کے مشورے نے اکثر تنازعات کو بھی جنم دیا ہے کیونکہ ان کا طریقہ کار ایسے طرز عمل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جنہیں رومانوی تعلقات میں غیر اخلاقی یا ہیرا پھیری قرار دیا جاتا ہے۔
لی شادی شدہ ہونے کو ”قلعے کے اندر بند” اور پیسے کو ”چاول” اور حمل کو ”گیند لے جانے” سے تعبیر کرتی ہیں۔ اپنی ویڈیوز میں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں متعدد بار کہا ہے کہ تمام رشتے بنیادی طور پر فائدے کے تبادلے پر مبنی ہوتے ہیں۔ ہر چیز کو اپنے مفاد اور خود کو بااختیار بنانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
خاتون کی لائیو اسٹریمز کے دوران ون آن ون مشاورت کی لاگت 155 ڈالرز ہے جب کہ ان کے سب سے مشہور کورس، ’قابل قدر رشتے‘ کی قیمت 517 ڈالرز ہے۔ دریں اثنا پرائیویٹ کونسلنگ پیکجز کی لاگت ہر ماہ 1,400 ڈالرز سے زیادہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔