- ایف آئی اے کی کارروائی؛ جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والامسافر گرفتار
- اسرائیلی جارحیت کا ایک سال: کراچی میں سیکڑوں مقامات پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
- اسلام آباد سے گرفتار خیبرپختونخوا کے اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری
- کراچی کا پارہ 3 ڈگری بڑھ گیا، کل 39 تک جانے کا امکان
- رانی پورزیادتی و ہلاکت کیس؛ ’’ ہمیں دھمکایا گیا اور ڈرا کر صلح نامہ پر دستخط کرائے‘‘ والدین
- سائٹ میں نئی بھرتیوں سے متعلق اطلاعات غلط ہیں،ایم ڈی
- مودی سرکار فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے؛ راہول گاندھی
- پنجاب حکومت کا لاہور میں 7 سے 9 نومبر یوتھ فیسٹیول کرانے کا اعلان
- اسرائیل میں غزہ پر حملوں کی تقریب پر حماس کے راکٹ حملے؛ تصاویر وائرل
- کراچی؛ بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا
- نوکری کے لیے بھیجی گئی درخواست 48 برس بعد واپس موصول
- ایم این اےسہیل سلطان کیخلاف ریفرنس،اسپیکر کا کارروائی کیلیےالیکشن کمیشن کو خط
- یواے ای؛ دفتر میں خاتون ساتھی کا گال چھونے پر ملازم پر 10 ہزار درہم جرمانہ
- اے این ایف کی گہرے سمندر میں کارروائی، 60 کلوگرام آئس تحویل میں لے لی
- پی پی ایل کا تیل کی ایکسپلوریشن کیلئے عراقی کمپنی سے معاہدہ
- دہشتگردی کے مقدمے میں اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- جعلی حکومت نے عوام اور افواج پاکستان کے ٹکراؤ کا منصوبہ بنایا تھا، بیرسٹر سیف
- حماس کا حملہ ہولوکاسٹ تھا، یہودی برادری کیساتھ کھڑے ہیں، برطانیہ
- ساف چیمپئن شپ کیلئے قومی ویمن فٹبال ٹیم کی ٹریننگ جاری
- فلسطین پر آواز اٹھانے کیلیے ماہرین کی کمیٹی بناکر دنیا کے اہم دارالخلافوں میں بھیجیں گے، وزیراعظم
نسیم کے بعد شاہین، رضوان، بابراعظم کو بھی این او سی نہیں ملے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) فرنچائز ٹورنامنٹس کیلئے کئی اہم کھلاڑیوں کے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس (این او سی) روکنے پر غور کررہا ہے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بعد شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، اور بابراعظم کو فرنچائز لیگز کیلئے این او سی جاری نہیں کرے گا۔
گزشتہ روز دی ہنڈریڈ کیلئے نسیم شاہ کی جانب سے بورڈ سے این او سی کی درخواست کی گئی تھی جسے پاکستان کرکٹ بورڈ نے یکسر مسترد کردیا تھا۔
مزید پڑھیں: بورڈ نے تینوں فارمیٹس کھیلنے والوں کے گرد شکنجہ کَس دیا؟
این او سی ناملنے کی صورت میں شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، اور بابراعظم بھی گلوبل ٹی20 لیگ میں شرکت سے محروم رہ سکتے ہیں جبکہ یہ لیگ آئی سی سی سے بھی منظور شدہ نہیں ہے۔
بورڈ نے تینوں فارمیٹ کھیلنے والے قومی کرکٹرز کیلئے دیگر لیگز میں نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے کھلاڑیوں کو انجریز اور تھکاوٹ سے محفوظ رکھا جاسکے۔
مزید پڑھیں: 2 سابق کرکٹرز شاہین، بابراعظم، رضوان کے اختلافات دور کرنے کیلئے متحرک
آل فارمیٹ پلیئرز کیلئے پالیسی چیئرمین محسن نقوی، ہیڈ کوچز اور شعبہ انٹرنیشنل کی میٹنگ میں طے کی گئی، رواں سال تینوں فارمیٹ کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو لیگز کے لیے این او سی نہ دیے جانے کا امکان ہے کیونکہ اگلے برس مئی تک لگاتار کرکٹ کھیلنی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔