- فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیلی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، متحدہ عرب امارات
- چیمپیئنز ون ڈے کپ: پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرادیا
- پاک بھارت تعلقات ،مکالمہ اور امن کے امکانات
- کراچی: مل میں سر پر وزنی چیز گرنے سے محنت کش جاں بحق
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں بچہ جاں بحق، دو بھائی زخمی
- مصطفیٰ کمال کا تحریک انصاف کو ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ
- کراچی میں فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم
- لاہور، پولیس اہلکاروں کے قتل اور درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
- پارلیمان کے تقدس کیلئے ضروری ہے ملکی و عوامی مفاد میں قانون سازی ہو، وزیراعظم
- پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلیے اقدامات کا فیصلہ
- وفاقی پولیس سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کوتنگ کرنے لگی
- کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
- سندھ حکومت نے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
- ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ میں آئینی عدالت قائم کی جائے گی، اسحاق ڈار کی تصدیق
- موسلا دھار بارش کے بعد تاج محل کی چھت ٹپکنے لگ گئی
- سندھ کابینہ نے مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی
- آئینی ترمیم، حکومت اور پی ٹی آئی کی فضل الرحمان کو حمایت کیلیے منانے کی کوششیں
- پشاور: انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پراسیکیوٹرز کو مراسلہ
- کراچی کی صورتحال عوام میں نفرت کو جنم دے رہی ہے، چیمبر آف کامرس
- سندھ میں سرکاری ملازمین کیلیے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کی منظوری
گوجرانوالہ: وائلڈ لائف اسٹاف کی کارروائی کے دوران تحفظ شدہ بندر، 25 ممولے برآمد
لاہور: وائلڈ لائف سٹاف گوجرانوالہ ریجن نے تحفظ شدہ جنگلی جانوروں اور پرندوں کی بازیابی کے لیے جاری آپریشن کے دوران تحفظ شدہ ایک بندر اور 25 زرد ممولے برآمد کیے اور تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف عاصم بشیر چیمہ کی ہدایت پر گوجرانوالہ ریجن کے اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شہری کے غیر قانونی قبضے سے ایک بندر برآمد کر کے ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔
عدالت نے ملزم کو 10ہزار روپے جرمانہ کردیا اور بندر کو بحالی کے لیے پرائیویٹ بریڈنگ فارم منتقل کر نےکا حکم دیا۔
اسی طرح وائلڈ لائف اسٹاف گوجرانوالہ ریجن نے پنجاب وائلڈ لائف اسکواڈ سے موصولہ اطلاع پر قلعہ دیدار سنگھ کے قریب ناکہ بندی کر کے دو غیر قانونی شکاریوں سے25 ممولے برآمد کر لیے تاہم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شکاریوں کا تیسرا ساتھی فرار ہو گیا۔
وائلڈ لائف اسٹاف نے دونوں ملزمان اور مال مقدمہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا جہاں عدالت نے ملزمان کو20 ہزار روپے جرمانہ کرکے پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کر وا دیا۔
اسٹاف نے بتایا کہ ملزمان کے تیسرے ساتھی کے خلاف تھانہ قلعہ دیدارسنگھ میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔