- خیبر پختونخوا میں پولیس کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
- لاہور میں مردہ مرغیاں بیچنے والی خاتون گرفتار، 970 کلو مرغیاں تلف
- آئینی ترامیم؛ امید ہے مولانا ووٹ دیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
- ویمنز ٹیم کو جنوبی افریقا کیخلاف سیریز سے قبل بڑا دھچکا
- آئینی ترامیم پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم
- آئینی ترامیم کا کابینہ کو نہیں پتہ مجھے کیسے پتہ ہوگا، نائب وزیراعظم
- ضمانت پر رہائی کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ کا مستعفی ہوکر دوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ
- اسلام آباد؛ خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے وارداتوں کرنیوالے 2افراد گرفتار
- سوات میں بہو نے ساس کو قتل کرکے ڈکیتی کا روپ دے دیا
- لاہور؛ 8 سالہ بچے کیساتھ بد فعلی کی کوششں کرنے والا ملزم گرفتار
- تمام پی پی سینیٹرز، ایم این ایز کو پارٹی ہدایت کے مطابق ووٹ دینے کا حکم
- لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ
- آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، مشیر اطلاعات کے پی
- ن لیگی وفد کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات
- چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش 'چترال ایکسپو' کا افتتاح
- چیمپئینز ون ڈے کپ؛ بونس پوائنٹس ترمیم کا اعلان
- راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی موٹروے ایم ون سے برآمد
- لاہور؛ مشکوک افراد کی فائرنگ سے گشت پر مامور کانسٹیبل جاں بحق
- کراچی پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو گرفتار، اے ایس آئی زخمی
- بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری؛ لازمی سروس ایکٹ نافذ
محرم الحرام: کراچی میں مرکزی جلوس کے راستے کنٹینرز لگاکر سیل
کراچی: شہر قائد میں 8،9،10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کو سیل کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔
کنٹینرز لگا کر بند کیے جانے والے راستوں میں ایم اے جناح روڈ، سولجربازار، صدر ریگل چوک، تبت سینٹر، جامع کلاتھ، لائٹ ہاؤس، کھارادر، بولٹن مارکیٹ شامل ہے۔
پولیس نے تمام مارکیٹوں میں قائم دکانوں کو بم ڈسپوزل عملے اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے سرچنگ کے بعد سیل کردیا، پیر کو 8 محرم الحرام کا جلوس نشتر پاک سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔
اس حوالے سے سیکورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے، جلوس کے راستوں میں اسکاؤٹس تعینات کیے جائیں گے، ماتمی جلوس کی قیادت ابوالحسن اسکاؤٹس کریں گے، مختلف تنظیمیں طبی کیمپس اور سبیلیں بھی لگائیں گی۔
جلوس میں شریک عزاداران حسینؓ سینہ کوبی کریں گے اور بتول پاک کو شہدائے کربلا کا پرسا پیش کریں گے۔ جلوس میں علم و تبرکات بھی ہوں گے، شرکاء راستے بھر نوحے پڑھیں گے اور ماتم کریں گے۔
کراچی میں 8 محرم الحرام کا جلوس نمائش سے برآمد ہونے کے بعد اپنے مقررہ راستوں پر تبت سینٹر سے نیپئرروڈ کی بارہ امام بارگاہ میں قیام کے بعد حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔
جلوس کے روٹس میں آنے والی تمام سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز اور قناتیں لگا کر سیل کر دیا گیا ہے، جلوس کی سیکورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی جبکہ بڑی عمارتوں پر شارپ شوٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق پلان کے مطابق آٹھ، نو اور دس کے مرکزی جلوس کی سیکورٹی پر مجموعی طور پر17 ہزار 947 پولیس افسران و اہلکار فرائض انجام دینگے۔
کراچی میں مجالس پر 4 ہزار 392، جلوسوں پر 11 ہزار 628 جبکہ انتہائی حساس مقامات اور امام بارگاہوں پر 1927 افسران و جوان سیکورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے 987 افسران و اہلکار بھی اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔
رینجرز کی بھاری نفری کے علاوہ سیکورٹی سے متعلق اداروں کے افسران و اہلکار بھی شامل ہونگے جوکہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں شرکت کرنے والے عزاداروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرینگے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔