عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ڈانس میں بورس جونسن کی انٹری

ویب ڈیسک  پير 15 جولائی 2024
فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

 ممبئی: بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی ویڈیو میں برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جونسن کی انٹری نے سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔

12 جولائی کو ممبئی میں منعقد ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس تقریب کی نئی نئی ویڈیوز منظرِ عام پر آرہی ہیں۔

اب اسی تقریب کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں عالیہ بھٹ اور اُن کے شوہر رنبیر کپور کو شادی میں انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ نے امبانی کی شادی میں 160 سال پُرانی ساڑھی پہن کر جلوے بکھیرے

مذکورہ ویڈیو میں عالیہ بھٹ ڈھول کی تھاپ سُنتے ہوئے جھومتی ہوئی نظر آئیں جبکہ رنبیر کپور نے آنکھیں بند کرکے موسیقی کو انجوائے کیا۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی ویڈیو میں پیچھے سے اچانک سابق برطانوی وزیراعظم بورس جونسن کی انٹری ہوجاتی ہے جو اپنے کندھوں پر کسی بچے کو اُٹھائے کھڑے تھے۔

مذکورہ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور موسیقی کی وائب لطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ بورس جونسن پیچھے سکون سے چِل کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ وائرل ویڈیو میں عالیہ بھٹ، جس ساڑھی میں ملبوس ہیں وہ تقریباََ 160 سال پُرانی ہے جو گجرات میں خالص ریشم اور اصلی زری بارڈر سے تیار کی گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ کی چھ گز کی قدیم ساڑھی کی تیاری میں 99 فیصد خالص چاندی اور تقریباً 6 گرام اصلی سونا استعمال کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔