نیا توشہ خانہ ریفرنس؛ نیب ٹیم عمران خان سے تفتیش کیلیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی

ویب ڈیسک  منگل 16 جولائی 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 راولپنڈی: نیب کی ٹیم نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتاری کے بعد دونوں ملزمان سے آج تفتیش کا تیسرا روز ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

نیب کی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی جو بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے نئے توشہ خانہ ریفرنس کے حوالے سے تفتیش کرے گی۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نیب کیس میں گرفتار

واضح رہے کہ نیب ٹیم نے گزشتہ روز بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے 3 گھنٹے سے زائد تفتیش کی تھی۔ نیب ٹیم نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں 13 جولائی کو گرفتاری ظاہر کی تھی، جس کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے 14 جولائی کو دونوں ملزمان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔