انگلش کرکٹر کے گھر پر 3 ماہ کے دوران دوسرا حملہ، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  بدھ 17 جولائی 2024

انگلش کرکٹر جیمز ونس نے گھر پر ہونے والے نامعلوم افراد کے حملے کی تفصیل بتادی۔

2019 کا ون ڈے ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے رکن جیمز ونس کے گھر پر نامعلوم افراد نے تین مہینوں میں دوسری بار حملہ کیا اور گھر کی عمارت اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

جیمز ونس اسوقت ہیمپشائر میں اپنے گھر پر اہلیہ اور دو بیٹوں کے ہمراہ رہتے ہیں مشکل حالات کا سامنا کررہے ہیں، بلےباز کے گھر پر پچھلے 3 ماہ کے دوسری بار حملہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: “چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارت کے بغیر کرواسکتے ہوتو کروالو”

چند ماہ قبل ہونے والے حملے میں کرکٹر کے گھر پر ایک اور حملہ آور نے گھر اور گاڑیوں پر اینٹیں پھینکی تھیں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔

جیمز ونس نے حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے اس حملے سے متعلق کوئی چیز دیکھی ہو تو وہ انہیں یا پولیس کو اطلاع دیں، میں اور میری فیملی اِن حملوں کے بعد سے پریشان ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔